امریکہ کے عوام صدر کے عہدے کا الیکشن جیتنے کے بعد مسلسل سوشل میڈیا میں
سرگرم رہنے والے ڈونالڈ ٹرمپ کو اب ٹویٹ کرنے کی بجائے ایک رہنما کی طرح
کام کرتے دیکھنا چاہتے ہیں۔کیونی پیئک یونیورسٹی نیشنل پول میں کم از کم 60 فیصد لوگوں نے کہا کہ اب مسٹر ٹرمپ کو ٹویٹ کرنا بند کر دینا چاہئے۔کیونی پیئک یونیورسٹی نیشنل سروے کے
اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹم میلائے نے سروے کے
بعد ایک بیان جاری کر کے کہا کہ ووٹروں نے نو منتخب صدر سے کہا، "آپ کو کام
مل گیا ہے اب ایک لیڈر بنو نہ کہ ٹویٹر ... اور ہم اس بات کویقینی بنانے
کے لئے نگاہ رکھیں گے کہ تم ملک کو ترجیح دو ٹرمپ بینڈ کو نہیں. "یہ سروے
17 سے 20 نومبر کے درمیان کرایا گیا تھا اور اس میں 1071 لوگوں سے بات کی
گئی تھی۔